ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مہاراشٹر: حکومت پر گورنر کی توہین کا الزام، پاٹل نے کہا صدر راج بھی لگ سکتا ہے

مہاراشٹر: حکومت پر گورنر کی توہین کا الزام، پاٹل نے کہا صدر راج بھی لگ سکتا ہے

Mon, 27 Dec 2021 22:42:57    S.O. News Service

ممبئی، 27 دسمبر (آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹرا بی جے پی کے صدر اور ایم ایل اے چندرکانت پاٹل نے پیر کو کہا کہ ریاست میں حکمراں مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) حکومت نے اسپیکر کے انتخاب کے معاملے پر جس طرح گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کی توہین کی ہے، اس سے ریاست میں صدر راج نافذ ہو سکتا ہے۔جنوبی ممبئی کے ودھان بھون کمپلیکس میں پاٹل نے الزام لگایا کہ شیو سینا کی قیادت والی ایم وی اے حکومت نے نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ پاٹل نے کہا کہ پہلے تو ایم وی اے حکومت نے مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے قواعد میں تبدیلی کی۔ اس کے بعد کہا گیا کہ حکومت نے گورنر کو دو خط بھیج کر نئے اسپیکر کے انتخاب کی اجازت مانگی ہے، ایسا کہنا بھی گورنر اور آئین کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے ریاست میں صدر راج نافذ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایم وی اے حکومت کے کام کاج سے متعلق سوال پر چندرکانت پاٹل نے اسے افراتفری قرار دیا۔


Share: